پاکستان کی طرف سے بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے تعاون مانگا گیا تو ضرور کریں گے، اگر بی بی سی کی رپورٹ درست ثابت ہوئی تو ہماری کوشش ہو گی کہ ملوث شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، ہمارے لئے عمران فاروق قتل کیس بہت اہم معاملہ ہے، ملزمان کے تبادلے پر ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی وزیر داخلہ چوہدری نثارسے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو
جمعرات 25 جون 2015 23:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جون۔2015ء) برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے تعاون مانگا گیا تو ضرور کریں گے، اگر بی بی سی کی رپورٹ درست ثابت ہوئی تو ہماری کوشش ہو گی کہ ملوث شر پسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے، ہمارے لئے عمران فاروق قتل کیس بہت اہم معاملہ ہے، ملزمان کے تبادلے پر ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
وہ جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کرنے سے پہلے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ فلپ بارٹن نے کہا کہ ابھی تک پاکستان کی طرف سے بی بی سی کی رپورٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی گئی، اگر پاکستان اس پر برطانیہ سے کسی قسم کا تعاون مانگا تو بھرپور تعاون کریں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بی بی سی علیحدہ ادارہ ہے، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں اور اس قسم کے الزامات کی تحقیقات برطانوی پولیس سکارٹ لینڈ یارڈ کرتی ہے اور وہ بھی ایک خود مختار ادارہ ہے، لیکن برطانوی حکومت بی بی سی کی رپورٹ کی تحقیقات میں سکارٹ لینڈ یارڈ کو مکمل سپورٹ کرے گی اور کوشش ہو گی کہ شفاف تحقیقات کی جائیں پھر اگر اس میں الزامات درست ثاب ہو گئے تو ہماری کوشش ہو گی کہ اس میں ملوث شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائی۔
فلپ بارٹن نے کہا کہ ہمارے لئے عمران فاروق قتل کیس انتہائی اہم معاملہ ہے، اس پر ابھی تک پاکستان سے ملزمان کے تبادلے کی کوئی بات نہیں کی گئی، ہماری کوشش ہے کہ یہ معاملہ وزرائے اعظم کی سطح پر لے جایا جائے تا کہ اس میں ملزمان کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے، بی بی سی کی رپورٹ پر مزید تبصرہ سے گریز کرتے ہوئے فلپ بارٹن نے کہا کہ میں مزید تبصرہ نہیں کرنا چاہتا کیونکہ میں پاکستان میں ہوں، برطانوی حکومت کا ترجمان ہوں بی بی سی کا نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.