پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں کی کامیابی میں سکول پارٹنرز کا کردار انتہائی اہم ہے‘انیلہ سلمان

حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم کے اقدامات کو کامیاب بنانے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے‘چیئرمین پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن

جمعہ 26 جون 2015 18:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 جون۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ضرورت مند بچوں کی حصول تعلیم تک یکساں رسائی ممکن بنا کر انہیں تعلیم جیسابنیادی حق دیا ہے، یہ حق انکی ترقی کی بنیاد ہے،اس طرح فروغ تعلیم سے نوجوان نسل میں جذبہ پاکستانیت کو فروغ ملے گا اور سو فیصد انرولمنٹ کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔یہ بات ایم ڈی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلہ سلمان نے یہاں اپنے دفتر میں مختلف سکول پارٹنرز کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے فروغ تعلیم کے اقدامات کو کامیاب بنانے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی طرح ایجوکیشن سیکٹر روڈ میپ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 2018تک 28لاکھ آؤٹ آف سکول اور ڈراپ آؤٹ بچوں کو پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم مہیا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیئے مفت تعلیم کے منصوبوں کو مرحلہ وار وسعت دی جا رہی ہے تاکہ کوئی بچہ سکول سے باہر نہ رہے۔

اس سے صوبے میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں بھی مدد لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں کی کامیابی میں سکول پارٹنرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔ اس حوالے سے مختلف اقدامات کے ذریعے پارٹنرز کے کردار کو مزید فعال بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی نظام کو مزید شفاف اور نتیجہ خیز بنایا گیا ہے۔

پیف نے اپنے طالبعلموں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ سافٹ وئیر کے ذریعے محفوظ کیا ہے، ضرورت مند سکول پارٹنرز کو کمپیوٹرز کی خریداری کے لیئے آسان قرضے فراہم کیئے ہیں اور الیکٹرونک حاضری کے پائلٹ پروجیکٹ کا بھی آغاز کیا ہے ۔ ان تمام اصلاحات سے پارٹنرز کو فائدہ پہنچا ہے اور اس طرح طالبعلموں کو معیاری تعلیم بھی ملی ہے۔اس موقع پر سکول پارٹنرز نے پیف کی تعلیمی پالیسیوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :