کویت، مسجد پر خودکش حملے میں ملوث بمبار سعودی شہری نکلا
اتوار 28 جون 2015 16:47
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جون۔2015ء) کویتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جمعہ کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا۔
(جاری ہے)
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو روز قبل مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں آپریشن جاری ہے جب کہ فورسز نے خودکش بمبار کو مسجد تک لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا جب کہ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملہ کرنے والا خودکش بمبار سعودی شہری تھا جس کی شناخت فہد سلیمان عبدالمحسن کے نام سے ہوئی ہے جب کہ اس حملے کے بعد اس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔
واضح رہے کہ کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران خود کش بمبارنے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.