”را“ محمد انور کے ذریعے بھی الطاف حسین کو پیسے بھجواتی رہی،بی بی سی کے بعد بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس “کا دعویٰ ،”را “دبئی کے ایک بینک اور ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعے بھی ایم کیوایم کو پیسے دیتی رہی‘2011،2012اور2013میں ایم کیو ایم کے چند لوگوں نے دبئی کے آر اے کے بینک اور جیسمین ویلی ٹر یڈنگ نامی بھارتی کمپنی کے ذریعے15لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی تھی‘اخبار کا اپنی رپورٹ میں دعویٰ
اتوار 28 جون 2015 22:26
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جون۔2015ء) بی بی سی کے بعد بھارتی اخبار ”انڈین ایکسپریس “نے لندن میں ایم کیو ایم رہنماؤں کے سکاٹ لینڈ یارڈ کودئیے بیان کی دستاویزات حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا ،دستاویزات کے حوالے سے طارق میر کے بیان کی مزید تفصیل سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”را“ محمد انور کے ذریعے بھی الطاف حسین کو پیسے بھجواتی رہی۔
بھارتی اخبار نے پاکستانی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ”را “دبئی کے ایک بینک اور ٹریڈنگ کمپنی کے ذریعے بھی ایم کیوایم کو پیسے دیتی رہی۔2011،2012اور2013میں ایم کیو ایم کے چند لوگوں نے دبئی کے آر اے کے بینک اور جیسمین ویلی ٹر یڈنگ نامی بھارتی کمپنی کے ذریعے15لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی تھی۔(جاری ہے)
سکاٹ لینڈ یارڈ نے30مئی 2012کو ایڈگویئر کے پولیس سٹیشن میں طارق میر نامی ایم کیو ایم رہنما کا انٹرویو کیاتھا۔
طارق میر کے بیان کی مزید تفصیل کے مطابق را اور ایم کیوایم حکام کی ملاقاتیں روم کے علاوہ زیورخ،پراگ اور ویانا میں بھی ہوئیں۔ بھارتی حکا م ملاقات کی جگہ اور وقت کا انتخاب کرکے صرف 2روز قبل ہمیں اطلاع دیتے، محمد انور سے جب انڈین ایکسپریس نے رابطہ کیا تو انہوں نے اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا تاہم گزشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں انہوں نے ان الزامات کو مسترد کردیاتھامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.