لاہور : طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر استقبال ، کارکنان کے جلوس میں رہائش گاہ روانہ
سمیرا فقیرحسین پیر 29 جون 2015 10:47
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جون 2015 ء) : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ علامہ اقبال انٹڑ نیشنل ایئرپورٹ پر عوامی تحریک کے رہنماوں اور کارکنوں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ اس سے پہلے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری گذشتہ روز ایک غیر ملکی پرواز کے ذریعے لندن سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
اور دبئی میں مختصر قیام کے بعد طاہر القادری آج صبھ لاہور پہنچے۔ واضح رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ تقریبا 7ماہ بعد وطن واپس آئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری 3دسمبر 2014کو علاج کے لیے بیرون ملک گئےتھے۔ پاکستان روانگی سے قبل لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد سیاسی اور احتجاجی سرگرمیوں کا اعلان کریں گے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ وہ قاتلوں کی جے آئی ٹی کو تسلیم نہیں کرتے۔
جبکہ دوسری جانب حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ ان کی آمد پر تخریب کاری کا خدشہ ہے۔ انہیں جلوس کی صورت میں سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک نے پنجاب پولیس کی سکیورٹی لینے سے انکار کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ رحیق عباسی نے خود ڈی سی او لاہور سے طاہر القادری کی سکیورٹی کے لیے رجوع کیا تھا جس کے بعد صوبائی وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ نے طاہر القادری کی وطن واپسی پر انہیں سکیورٹی دینے کا اعلان کیا تھا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.