لاہور ہائیکورٹ نے فوج مخالف بیان دینے پر سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لئے۔
عمر جمشید پیر 29 جون 2015 11:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار آفتاب ورک نے موقف اختیار کیا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے فوج مخالف بیان دے کر قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی۔
(جاری ہے)
پاکستانی فوج پوری دلیری کے ساتھ آپریشن ضرب عضب میں مصروف عمل ہے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے مگر اسکے باوجود پاکستان کے اعلی ترین منصب پر فائز سابق حکومتی شخصیت اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری کا بیان آئین کے آرٹیکل چھ کی خلاف ورزی ہے ۔
انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ فوج مخالف بیان دینے پر آصف علی زرداری کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جائے۔جس پر عدالت نے درخواست گزار کو پٹیشن کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت چودہ جولائی تک ملتوی کر دی۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.