خیبرپختونخوا پولیس بہترین فورس کا اعزاز حاصل کرچکی ہے، کے پی کے پولیس کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے، اے آئی جی پی خیبرپختونخوا
پیر 29 جون 2015 17:39
صوابی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 جون۔2015ء) ایڈیشنل آئی جی پی خیبر پختونخوا طارق جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان میں خیبر پختونخوا پولیس ایک بہترین فورسز کا اعزاز حاصل کر چکا ہے ۔ کے پی کے پولیس کی تاریخ شہادتوں سے بھری پڑی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز پولیس ٹریننگ سکول صوابی شاہ منصور صوابی میں پہلی سالانہ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ایلیٹ فورس طارق جاوید کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر آف جنرل آف پولیس مردان ریجن محمد سعید خان وزیر ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سجاد خان، پرنسپل ٹریننگ سکول شاہ منصور مزمل خان ، صوابی کے تما م ایس ڈی پی ا وز ضلع صوابی کے سرکاری محکموں کے سربراہان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب میں صوبے کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کل 300ریکروٹس نے کامیابی سے اپنے ٹریننگ کا دورانیہ مکمل کرنے کے بعد خدا کے حضور اپنی تمام تر توانائیاں مملکت خدادا پاکستان کے لئے وقف کرنے کا حلف اٹھایا،دوران ٹریننگ مختلف کٹییگریز پریڈ ،مسکٹری،ٹرن آوٹ ،باکسنگ ،مارشل آرٹس ،تیراکی ،کراٹے وغیرہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ریکروٹس میں نقد انعامات ،ٹرافیاں ،شیلڈ اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے ،پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول شاہ منصور صوابی ڈی ایس پی مزمل خان نے مہمان خصوصی کے اعزاز میں سپاس نامہ پیش کیا اور ادارہ ہذا کی تاریخ وسائل اور مسائل سے آگاہ کیا ،مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی طارق جاوید خان نے اپنے خطبہ میں پاس آوٹ ہونے والے ریکروٹس کو کامیابی سے اپنا ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارک باد پیش کی اور ادارہ ہذا کے اساتذہ اور انتظامیہ سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا ، اور کہا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر میں صوابی پولیس نے ڈی پی او سجاد خان کی نگرانی میں بھر پور بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کیا گیا انہوں نے کہا کہ آج جو تین سو پولیس جوان تر بیت حاصل کی وہ اس تاریخی فورسز کا حصہ بن چکے ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.