کراچی، گرفتار ملزم محسن علی نے ڈاکٹر عمران فاروق کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
منگل 30 جون 2015 15:46
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنماڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم محسن علی نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم نے اعترافی بیان پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو دیا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملزم محسن علی نے اپنے اعترافی بیان میں سیکورٹی اداروں کو بتایا کہ عمران فاروق کو قتل کرنے کا ٹاسک برطانیہ میں دیا گیا جبکہ قتل کی منصوبہ بندی بھی برطانوی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں کی گئی۔
محسن علی نے سیکورٹی اداروں کو بتایا کہ منصوبہ بندی میں محمد کاشف اور ایک تیسرا شخص بھی شامل تھا۔ محسن علی نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ ملزموں کو اسٹڈی ویزوں پر برطانیہ بھجوایا گیا۔ کاشف نے جعلی برطانوی پاسپورٹ پر سفر کیا۔ ملزم نے بتایا کہ واردات کے فوری بعد پاکستان روانہ ہوئے۔ واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چند روز قبل محسن اور خالدشمیم کو چمن کے افغان بارڈر سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.