شہر میں گرمی ،لوڈشیڈنگ عذاب الٰہی سے کم نہیں ،ہزاروں افراد کا لقمہ اجل بن جانا حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے،پاکستان ریلوے ایمپلائز(پریم)یونین
منگل 30 جون 2015 16:36
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان ریلوے ایمپلائز(پریم)یونین سی بی اے کراچی ڈویژن کے صدر سیدشاہداقبال اور حاجی محمد نصراللہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ عذاب الہی سے کم نہیں اور ہزاروں افراد کا لقمہ اجل بن جانا حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔سیدشاہداقبال نے کہا کہ شہریوں کیلئے کراچی ایک قیدخانہ(جیل)بن چکا ہے اور حکومت نے ”کے الیکٹرک“کو اس میں جلاد کا کام سونپ دیاہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر زندگیاں ہار بیٹھے اور یہاں کینٹ ریلوے کالونی میں 72 گھنٹے سے زیادہ گزرنے کے باوجود ٹرانسفارمرجو خراب ہے تبدیل نہیں ہوسکا ہے۔ جس سے مزدور ذہنی طور پر مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں ۔ شاہداقبال نے کہا ایسا لگتا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کو مزدور کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں رہی اور ریلوے کالونی کینٹ سے درجنوں جنازے اٹھانے کی پلاننگ بنائی جارہی ہے جوکہ اس قدر شدیدگرمی،تپتی دھوپ اور مزدوروں کے یہ گھر جو عقوبت خانوں سے کم نہیں اس پر لوڈشیڈنگ کا عذاب اور پانی سے محروم معصوم بچوں اور خواتین کو 4 دن سے بجلی غائب رکھ کرانتظامیہ کا خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنا کسی پلاننگ سے کم نہیں ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.