مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا‘حافظ محمد سعید
مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی‘امیر جماعۃ الدعوۃ کا افطار پروگرام سے خطاب
منگل 30 جون 2015 20:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء ) امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتا،پاکستان کے استحکام اور بقا کیلئے کشمیر کو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانا بہت ضروری ہے، کشمیری پاکستان کی سالمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیگی،مظلوم کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔
مقامی شادی ہال میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیر پر اپناغاصبانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔(جاری ہے)
کشمیریوں کی تکلیف کا درد پاکستانی اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں، بھارت سے یکطرفہ دوستی و تجارت یا کشمیر یوں کی مرضی کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قوم قبول نہیں کریگی۔ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی 8 لاکھ فوج نہیں نکالتا، کشمیریوں کا ان کا حق خودارادیت نہیں دیا جاتا اور پاکستانی دریاؤں پر سے وہ اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا اس سے کسی قسم کے معاہدات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور نہ ہی کشمیری و پاکستانی قوم ملکی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس قسم کے کوئی معاہدات قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی قربانیوں کے اثرات ضائع کرنے کیلئے انہیں منتشر کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔مسلمانوں کے باہمی اختلافات اور کفر کے فتوے لگا کر قتل و غارت گری بہت بڑا فتنہ ہے۔ کسی مسلمان کا دوسرے مسلمان کی جان ومال اور املاک کو نشانہ بنانا کسی صورت جائز نہیں ہے۔ علماء و خطباء منبر ومحراب کاصحیح حق ادا کریں، قوم کی صحیح معنوں میں رہنمائی اور ملک میں اتحادویکجہتی کاماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی جائیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں، برکتوں او رسعادتوں والامہینہ ہے۔ہر شخص کو چاہیے کہ وہ اپنے عقائد و اعمال کی اصلاح کرے ۔ اﷲ تعالیٰ کی ناراضگی والے کاموں کو ترک کیاجائے۔ زیادہ سے زیادہ توبہ و استغفارکرنے کو اپنا معمول بنایاجائے اور ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں ومظلوم مسلمانوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔اسلام دشمن قوتیں چاروں اطراف سے مسلمانوں کا گھیراؤ کر رہی ہیں ۔ خاص طور پر پاکستان میں فرقہ واریت ، لسانیت اور عصبیتوں کو پروان چڑھا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں ۔ ان حالات میں ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ بیرونی سازشوں کے مقابلہ کیلئے اپنا کردار ادا کرے اور اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں ہر شخص کو اپنا محاسبہ کرنا چاہیے اور اپنے دلوں میں تقویٰ پیدا کرنا چاہیے ۔ یہ بات ذہن نشیں رہنی چاہیے کہ جو لوگ اپنی زندگیوں پر اسلامی شریعت نافذ کرلیتے ہیں وہی لوگ دنیا پر بھی اسلام کے غلبہ کا سبب بنتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ امت مسلمہ اس وقت شدید نوعیت کے فتنوں کا شکار ہے۔ مسلمانوں کے باہمی اختلافات، گروہ بندیوں اور پارٹی بازی نے امت کے وجود کو پارہ پارہ کر کے رکھ دیا ہے۔مسلمانوں کے آپس کے لڑائی جھگڑوں اور قتل و غارت گری سے ہمیشہ اسلام دشمن قوتوں نے فائدے اٹھائے اور مسلم ملکوں و معاشروں میں ان کی مداخلت کے راستے ہموار ہوئے ہیں۔ ان حالات میں قرآن و سنت سے رہنمائی لیکر اپنے عقیدے و ایمان کی اصلاح کرنے کی ضرورت ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.