سراج الحق کی مفتی رفیع عثمانی سے ملاقات ،اتحاد ِ امت کی جدو جہد پر اتفاق
تمام مکاتب ِ فکر کے علماء کرام نے قومی بحرانوں پر ہمیشہ متفقہ مؤقف اختیار کیا ہے ،مفتی رفیع عثمانی مو جودہ حالات میں اپنے دائرہ کار میں اتحاد امت کے لیے کام کر نا چاہیے ،سراج الحق
منگل 30 جون 2015 20:52
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایک وفد کے ہمراہ دارلعلوم کراچی کورنگی کے مہتمم مفتی رفیع عثمانی سے ملاقات کی ۔ان کی خیریت دریافت کی اور امت مسلمہ کے مسائل اور ملکی حالات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اتحادِ امت وقت کی ضرورت ہے اور اتحادِ امت میں علماء کرام کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔
علماء کرام ماضی کی طرح فروعی و مسلکی معاملات سے بالاتر ہو کر اتحاد ویکجہتی کی جدو جہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مفتی رفیع عثمانی نے سراج الحق اور دیگر رہنماؤں کو کتا بوں کے تحائف دیئے ۔سراج الحق نے مفتی رفیع عثمانی کو جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی دفتر منصورہ لاہور آنے کی دعوت بھی دی ۔(جاری ہے)
ملاقات میں جماعت اسلامی پاکستان کے مر کزی ڈپٹی سیکریٹری محمد اصغر ،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حا فظ نعیم الرحمن ،نائب امراء برجیس احمد ،مسلم پرویز ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اورجمعیت اتحاد علماء کراچی کے صدر مو لانا عبد الوحید بھی مو جود تھے ۔
مفتی رفیع عثمانی نے اس بات پر زور دیا کہ نصاب ِ تعلیم کو اسلامی اصولوں کے مطابق مر تب کیا جا ناچاہیے اور نو جوانوں کی تعلیم و تر بیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب ِ فکر کے علماء کرام ماضی میں بھی متحد رہے ہیں اورقومی بحرانوں میں علماء نے ہمیشہ متفقہ مو ٔقف اختیار کیا ہے ۔اتحاد امت کے لیے علماء کے 22نکات ہمیشہ رہنمائی کرتے رہیں گے ۔سراج الحق نے کہا کہ مو جودہ حالات میں ہم سب کو اپنے دائرہ کار میں اتحاد امت کے لیے کام کرناچاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.