وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات
بدھ 1 جولائی 2015 11:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف کے دورہ کراچی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے‘ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کے وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔ بدھ کو وزیراعظم نواز شریف کراچی کے ایک روزہ دورہ پر ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیدار اور صوبائی حکام بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار‘ وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید ‘ وفاقی وزیر مشاہد الله اور وفاقی وزیر سارہ افضل تارڑ بھی وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے)
وزیراعظم کو کراچی کی صورتحال اور صحت کے حوالے سے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کا داخلہ بند کردیا گیا ان ملازمین کو دس بجے سے پہلے آنے کا کہا گیا تھا اور خصوصی کارڈ جاری کئے گئے تھے تاہم جو ملازمین دس بجے کے بعد پہنچے انہیں وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.