وزارت تجارت جی ایس پی پلس کے پہلے جائزے کیلئے مکمل تیارہے ،گزشتہ سال دیگرمسائل کے باوجود جی ایس پی پلس کی بدولت پاکستان کی تجارت کو استحکام ملا ، یورپی یونین میں پاکستان کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا
وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر کی جرمن سفیر ڈاکٹر سرل نن سے ملاقات کے دوران گفتگو
بدھ 1 جولائی 2015 18:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ وزارت تجارت جی ایس پی پلس کے پہلے جائزے کیلئے مکمل طورپرتیارہے ،گزشتہ سال دیگرمسائل کے باوجود جی ایس پی پلس کی بدولت پاکستان کی تجارت کو استحکام ملا اور یورپی یونین کو پاکستان کی برآمدات میں تقریباً20 فیصد اضافہ ہوا،بدھ کووہ یہاں جرمن سفیر ڈاکٹر سرل نن سے الوداعی ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے۔
دوران ملاقات جرمن سفیر کاکہناتھا کہ جرمنی پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے لئے گئے اقدامات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیرتجارت نے کہا کہ وہ جرمنی کے پاکستان کیلئے خیر سگالی کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،جی ایس پی پلس کے حصول میں جرمنی کی پاکستان کیلئے حمایت سے ثابت ہو گیا کہ جرمنی پاکستان کا حقیقی دوست ہے اور دوسرے مما لک کو بھی پاکستان کی حمایت پر آمادہ کر کے جرمنی نے ثابت کیا کہ وہ پاکستانی عوام کی معاشی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر دریافت
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.