عمران فاروق قتل کیس کے دوملزم ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ کے سپرد

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی

بدھ 1 جولائی 2015 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزم ایف آئی اے انسداد دہشتگرد ی ونگ کے سپرد کر دیئے گئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ملزمان کا نوے روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرے گی۔چمن بارڈر سے گرفتار کئے گئے ملزمان محسن علی سید اور خالد شمیم سے جے آئی ٹی تفتیش کرے گی۔ ملزموں کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کے سپرد کیا گیا ہے جہاں انہیں سخت سیکیورٹی میں رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی کے سربراہ انعام غنی کو ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو محسن علی سید اور خالد شمیم تک بھی رسائی دی جائے گی۔ ملزموں کے خلاف تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ملزم محسن علی سید عمران فارق کو قتل کرنے کا پہلے ہی اعتراف کر چکا ہے تاہم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے بیانات قلمبند کر کے انہیں قانونی حیثیت دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :