رمضان بازاروں کی چیکنگ ، غفلت پر مارکیٹ کمیٹی پتوکی کا انسپکٹر معطل، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو نوٹس جاری
وزیرزراعت فرخ جاوید کے پتوکی ، بھائی پھیرو اور چونیاں رمضان بازاروں کے دورے،ناقص کارکردگی پرافسروں کے خلاف کارروائی صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمن کی لاہورمیں شادباغ، وحدت کالونی، ندیم شہیدروڈ اور دیگر رمضان بازاروں میں چیکنگ
بدھ 1 جولائی 2015 21:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے نرخ ، معیار اور رسدکی فراہمی کا جائزہ لینے کے لئے وزراء کے اچانک دورے جاری ہیں،رمضان بازاروں میں خریداری کے لئے آنے والے بزرگ شہریوں اور خواتین کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، کم وزن تولنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی جاری ہے جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں مختلف رمضان بازاروں کے اچانک دورے کرکے اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کررہی ہیں اور غیرمعیاری و مضرصحت اشیاء کوموقع پر تلف کردیا جاتا ہے۔
صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے پتوکی رمضان بازار کے اچانک دورے کے دوران ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر انسپکٹر مارکیٹ کمیٹی کو معطل کردیا اور ڈیوٹی سے غیرحاضر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو شوکاز نوٹس جاری کروادیا۔(جاری ہے)
وزیر زراعت نے سٹالز پرجا کر پھلوں، سبزیوں ، گرین چینل شاپس اوردیگراشیائے خوردونوش کے معیار اور نرخ کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے اشیائے صرف کے بارے میں دریافت کیا ۔
صوبائی وزیر نے بھائی پھیرو اور چونیاں کے رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اورصفائی کا انتظام بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔صوبائی وزیر نے اشیائے خوردونوش کے یکساں نرخ مقرر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن مجتبی شجاع الرحمن نے لاہور میں شاد باغ، وحدت کالونی ، ندیم شہید روڈ اور دیگر رمضان بازاروں کے اچانک دورے کئے اور خریداری کے لئے آنے والے شہریوں سے رمضان بازار کے اقدامات اور اشیائے صرف کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں ۔صوبائی وزیر کوآپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے مختلف رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سٹالز پر نرخنامے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر نے گوشت کی کوالٹی کو بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔مزید اہم خبریں
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
دو سال میں مہنگائی کا کم ترین سطح پر آنا معاشی بہتری کے آثار ہیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.