نیب نے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہری انکوائری کی منظوری دیدی
عبدالغفور لہری پر آمدنی سے زیادہ آٹھ ارب کے اثاثے بنانے کا الزام،سندھ پولیس کے افسروں کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری پشاور یونیورسٹی کے کیمیکل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر امداد اللہ اور دیگر افراد کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
بدھ 1 جولائی 2015 21:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) قومی احتساب بیورو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے صنعت و تجارت کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہری کیخلاف آٹھ ارب کے اثاثے بنانے سمیت تین انکوائریوں کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس نیب ہیڈکوارٹر میں چیئرمین قمر زمان چوہدری کی صدارت میں ہوا۔
اجلاس میں پشاور یونیورسٹی کے کیمیکل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر امداد اللہ اور دیگر افراد کیخلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس کیس میں ملزمان نے اختیارات کا غلط استعمال کرکے قومی خزانے کو ایک کروڑ پچیس لاکھ کانقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے تین انکوائریوں کی منظوری دی ہے پہلی انکوائری بلوچستان کے صنعت و تجارت کے سابق صوبائی وزیر عبدالغفور لہری کیخلاف کرنے کی منظوری دی گئی اس کیس میں ملزم پر آمدنی سے زیادہ آٹھ ارب روپے مالیت کے اثاثے بنانے کا الزام ہے دوسری انکوائری کی منظوری سندھ پولیس کے افسران اور اہلکاروں کیخلاف دی گئی اس میں ملزمان پر آرمر گاڑیوں کی خریداری میں غبن، پولیس فنڈز اور سی سی ٹی وی کی خریداری میں گھپلوں ا الزام ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.