جیکب آباد میں مساجد سے چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ اور موبائل فون چھننے والا ملزم گرفتار

بدھ 1 جولائی 2015 21:46

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) جیکب آباد میں مساجد سے چوری کرنے والے گروہ کا سرغنہ اور موبائل فون چھننے والا ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود جی پی او محلہ کی دستگیر مسجد سے اسٹبلائیزر چوری کرنے والے ملزم اللہ ڈنو ڈومکی کو سٹی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم مساجد سے چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ ہے جس نے کئی مساجد سے چوریاں کی ہے، علاوہ ازیں مددگار پولیس نے انچارج طارق ترین نے کاروائی کرتے ہوئے ائیر پورٹ تھانہ کی حدود میں موبائل فون چھننے والے ایک ملزم وارث جکھرانی کو گولہ اسٹریٹ سے گرفتار کرکے چھینا ہوا موبائل بھی برآمد کرلیا ہے ، گرفتار ملزم کوسٹی تھانہ میں لاکپ کردیا گیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :