امریکا میں ایک اور سیاہ فام چرچ آتشزدگی کا شکار ہو گیا
جمعرات 2 جولائی 2015 14:00
واشنگٹن ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) امریکی ریاست، جنوبی کیرولینا کے شہر چارلسٹن سے 100 میل دور ایک اور افریقی امریکن چرچ جل کر راکھ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق تباہ ہونے والا یہ ماوٴنٹ زیون افریقی میتھوڈسٹ ایپسکوپل چرچ، چارلسٹن میں قتل کی واردات کے چرچ سے 100 میل کے فاصلے پر واقع ہے۔گریلی ویل نامی چھوٹے سے قصبے میں واقع اس چرچ میں گزشتہ شب طوفانی بارش کے دوران، اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی ایک وجہ بجلی کا نظام ہو سکتا ہے تا ہم دیگر وجوہات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔گریلی ویل کا یہ چرچ 20 برس قبل بھی متعصب سفید فام تنظیم ’کو کلکس کلان‘ کے اراکین کے ہاتھوں نذر آتش ہو چکا ۔آگ کے با عث بیرونی دیوار کے سوا چرچ کی تمام عمارت تباہ ہو گئی ۔(جاری ہے)
حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
گریلی ویل کی ماوٴنٹ زیون افریقی میتھوڈسٹ ایپسکوپل چرچ چھٹا مذہبی مرکز ہے جو چارلسٹن میں افریقی امریکن چرچ میں فائرنگ اور 9 افراد کے قتل کے واقعہ کے بعد آگ لگنے سے تباہ ہوا اور یہ تمام کے تمام واقعات جنوبی امریکا میں یا تو جنوبی کیرولینا یا اس کے قریبی علاقے میں پیش آئے۔حکام کا کہنا ہے کہ 6 میں سے 2 واقعات میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔ تاہم، کسی نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.