یوکرین نے روس سے گیس کی خریداری معطل کر دی
جمعرات 2 جولائی 2015 15:10
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) یوکرین میں توانائی کی سرکاری کمپنی نافتوگیس نے کہاہے کہ روس سے یوکرین کے راستے یورپی یونین کو فراہم کی جانے والی گیس کی رسد جاری رہے گی۔یہ ایک سال میں دوسری مرتبہ ہے جب یوکرین نے روس سے گیس کی خریداری معطل کی روس کے توانائی کے وزیر الیگزینڈر نوواک نے اس فیصلے کو ’بدقسمتی‘ قرار دیا ہے روس نے گذشتہ سال فروری میں یوکرین کے مفرور صدر وکٹر یانوکووچ کی حمایت کے بعد قدرتی گیس کی قیمت بڑھا دی تھی۔
جس کے بعد جون 2014 میں یوکرین نے گیس کی خریداری روک دی اور پھر شمالی یوکرین میں شروع ہونے والی لڑائی میں روس نے باغیوں کی مدد کی تھی اس کے بعد یورپی یونین نے آسٹریا کے شہر ویانا میں ہونے والے مذاکرات میں ایک عبوری معاہدہ کیا جس کی ہر تین ماہ بعد توسیع ضروری ہے۔(جاری ہے)
نافتوگیس نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان معاہدہ 30 جون کو ختم ہو گیا اور روس سے گیس کی مزید خریداری کیلئے ویانا میں جاری والے سہ فریقی ممالک کی بات چیت پر آج اتفاق نہیں ہو سکااس لیے نافتوگیس نے روس سے گیس کی خریداری معطل کر دی ہے۔
یوکرین کی سالانہ گیس کی کھپت 50 ارب مکعب میٹر ہے جس کا زیادہ تر انحصار درآمدی گیس پر ہے گذشتہ کچھ برسوں میں روس اور یوکرین کے درمیان گیس کے نرخوں کے معاملے پر کئی بار کشیدگی پیدا ہوئی ہے۔ روس نے سنہ 2006 اور سنہ 2008 کے موسم سرما میں بھی یوکرین کو گیس کی سپلائی روک دی تھی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.