شام کے کرنسی نوٹ سے حافظ الااسد کی تصویر ہٹا دی گئی
بیٹے کی حکومت کے اقدام پر سابق آنجہانی صدر کے حامی برہم نیا کرنسی نوٹ جلد ہی دمشق، الاذقیہ اور طرطوس سمیت شامی حکومت کے زیر انتظام شہروں میں متعارف کرایا جائے گا، وزیر خزانہ
جمعرات 2 جولائی 2015 22:07
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء)شام کے مرکزی بنک نے 1000 لیرہ مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں جن پر صدر بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کی تصاویر غائب ہیں۔ آنجہانی صدر کی تصویر کے بجائے شام کے باغیوں کے زیر قبضہ بصری شہری کی تصویر شائع کی گئی ہے۔شامی حکومت نے کرنسی نوٹ میں یہ غیر معمولی تبدیلی کیوں کی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پچھلے کچھ عرصے سے شامی شہری کرنسی نوٹوں کے غیر معیاری کاغذ اور پرنٹنگ کے باعث جلد ہی خراب ہونے کی شکایات کا انبار لگ گیا تھا۔
جس کی وجہ سے نئے انداز میں کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حافظ الاسد کی تصاویر کے بغیر کرنسی نوٹ روس کے کسی چھاپہ خانے میں تیار کیے گئے ہیں اور انہیں پہلی بار وزیر خزانہ نے دمشق میں صحافیوں کے سامنے پیش کرکے ان کا تعارف کرایا ہے۔(جاری ہے)
نئے کرنسی نوٹ پرسابق صدر حافظ الاسد کی تصویر کے بجائے شام کے باغیوں کے زیر کنٹرول تاریخی شہر بصریٰ کی تصویر دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ نیا کرنسی نوٹ جلد ہی دمشق، الاذقیہ اور طرطوس سمیت شامی حکومت کے زیر انتظام شہروں میں متعارف کرایا جائے گا۔صدر بشارالاسد کے والد کی تصویر کو کرنسی نوٹ سے ہٹائے جانے پر عوام میں ملا جلا رد عمل سامنے آیا ہے مگر اس اقدام پر سابق صدر کے بہی خواہوں کو 'دْکھ' پہنچا ہے اور انہوں نے اسے حکومت کی "بد دیانتی" سے تعبیر کیا ہے۔ `مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
امیت شاہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دہلی پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.