عمران خان قوم اور ملک کا وقت اور وسائل برباد کرنے پر پوری قوم سے معافی مانگیں‘تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں دھاندلی ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ‘ جوڈیشل کمیشن کا حتمی فیصلہ عمران خان اور ان کی پارٹی کیلئے شرمندگی اور رسوائی کے سوا کچھ نہ ہو گا‘ وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر
جمعرات 2 جولائی 2015 22:50
اسلام آباد ۔2 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ عمران خان قوم اور ملک کا وقت اور وسائل برباد کرنے پر پوری قوم سے معافی مانگیں‘تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کی کارروائی میں دھاندلی ثابت کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور جوڈیشل کمیشن کا حتمی فیصلہ عمران خان اور ان کی پارٹی کیلئے شرمندگی اور رسوائی کے سوا کچھ نہ ہو گا۔
جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر نے جوڈیشل کمیشن میں الیکشن کمیشن کی طرف سے جمع کرائے گئے دلائل کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اپنے دلائل میں اس بات کی مکمل وضاحت کر دی ہے کہ تحریک انصاف منظم دھاندلی سے متعلق کوئی بھی ثبوت جمع کرانے سے قاصر رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید یہ کہ تحریک انصاف نے اضافی بیلٹ پیپر کی اُردو بازار سے چھپائی کے متعلق بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیے اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تحریک انصاف کا واویلا محض عمران خان اور ان کے نادان مشیران کی اپنی ذہنی اخطراع ہے جس سے حقیقت کا دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دراصل عمران خان خوابوں کی دنیا میں رہنے والے شخص ہیں اور دو دہائیوں سے سیاست میں ہونے کے باوجود وہ پاکستان کے ذہنی حقائق سے ناواقف ہیں۔2013ء کے جنرل الیکشن میں ہار ان سے ہضم نہیں ہوئی جس کے باعث انہوں نے دھاندلی کا شور مچانا شروع کر دیا۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ عمران خان کا ماضی دیکھتے ہوئے مجھے ابھی بھی شدید خدشات ہیں کہ وہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن میں سبق آموز شکست سے عمران خان کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں کہ عوام کے مابین کس سیاسی لیڈر کے ایجنڈے کو زیادہ پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ عوام نے تعمیر و ترقی سے متعلق میاں نواز شریف کے قومی وژن سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو بھاری کامیابی دلائی۔ وفاقی وزیر نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے گرد موجود نادان مشیران کے حصار سے باہر آئیں اور اپنی تمام تر توجہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی پر گامزن کریں، یہی راستہ بچ گیا ہے جو کہ عمران خان کی سیاست کو دوام بخش سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آن لائن ٹیکسی کمپنی اوبر نے پاکستان میں اپنی سروس بند کردی
-
محنت کش طبقے کے حالات کو بہتر بنانے کےلئے مناسب اجرت، محفوظ ماحول، صحت کی سہولیات اور بچوں کی تعلیم بارے اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
فیصل آباد،گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق
-
پنجاب ،بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ ،کمشنر لاہور سمیت 49افسران کے تبادلے
-
پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، پائیدار اقتصادی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
-
بہاولپور، فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست 2 دہشتگرداپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار زخمی
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنا امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ مفاد میں ہے.امریکی محکمہ خارجہ
-
سائفر کیس میں اہم پیش رفت:ایف آئی اے ثابت کرنے میں ناکام ہوگیا ہے کہ خفیہ کیبلز یا سائفر عمران خان کے قبضے میں تھا .اسلام آباد ہائی کورٹ
-
جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا غلطی تھی، جب شخصیات مضبوط ہوں تو ادارے کمزور ہوتے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.