سندھ پولیس میں افسروں کے تبادلوں سے کئی اہم کیسز کا تفتیشی عمل متاثر، تبادلوں سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی تفتیش بھی کھٹائی میں پڑ گئی
جمعہ 3 جولائی 2015 12:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) سندھ پولیس میں اعلی سطح کے تقرر وتبادلوں سے کئی اہم اور حساس تفتیشی عمل جمود کا شکار ہو گیاہے جبکہ ان تبادلوں کو قانون نافذ کرنے والے ادارے غیرمنطقی اور غیرضروری قرار دے رہے ہیں۔کراچی پولیس میں پچھلے ایک ماہ کے دوران کئی اہم افسر تبدیل کئے گئے ہیں جس سے کئی اہم اور حساس کیسز کا تفتیشی عمل متاثر ہو رہا ہے۔
اس سلسلے میں ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ اور ڈی آئی جی سلطان خواجہ کے تبادلوں کے فیصلے پر صوبائی حکومت ہدف تنقید بنی ہوئی ہے۔(جاری ہے)
ڈی آئی جی سلطان خواجہ اور منیر شیخ دونوں ہی سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کی تفتیشی کمیٹی کے رکن ہیں۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تفتیشی ٹیم کے ان دو ممبران کے جانے سے سانحہ بلدیہ کی مشترکہ تفتیش اب رک چکی ہے جبکہ حکومت نے ان کی جگہ کمیٹی میں کسی کو نامزد نہیں کیا۔
ایس ایس پی پیر محمد شاہ کا ضلع شرقی سے تبادلہ بھی عوام میں بے چینی کا باعث بنا ہوا ہے۔وہ صرف سانحہ صفورا گوٹھ بلکہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات کے حوالے سے بھی متحرک تھے۔ ڈی آئی جی ویسٹ طاہر نوید اور ایس ایس پی سنٹرل نعمان صدیقی جو علامہ اکبر کمیلی کے قتل کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران تھے ان دونوں کے تبادلوں کے بعد یہ تفتیش بھی رک چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.