پاسبان کے صدر الطاف شکور کا ریلوے سانحے میں پاک فوج کے جانی نقصان پر اظہار افسوس
جمعہ 3 جولائی 2015 16:54
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاسبان پاکستان کے صدر الطاف شکور اور جنرل سیکریٹری عثمان معظم نے گجرانوالہ میں ٹرین حادثہ میں پاک فوج کے جوانوں اور اُن کے اہل خانہ کے جانی نقصان کے سانحہ پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ الطاف شکور اور عثمان معظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ زندہ قومیں حادثات اور واقعات سے سبق سیکھتی ہیں ۔
اس واقعہ کی تحقیقات میں تخریب کاری ، اتفاقی حادثہ یا محکمہ ریلوے کے اہلکاروں کی غفلت یا بوسیدہ تنصیبات کے ساتھ ساتھ یہ امر بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ قوم کو موٹرویز ، میٹرو اور لیپ ٹاپ سے پہلے پاکستان ریلوے کی جدید خطوط پر بحالی درکار ہے ۔(جاری ہے)
ریلوے پاکستانی قوم کا سب سے بڑا اور قیمتی ترین اثاثہ ہے اور یہ سفر اور سامان کی ترسیل کا سب سے سستہ ترین ذریعہ ہے لیکن ہمارے ارباب اختیار نے اس کے فروغ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی کبھی یہ سوچا کہ عوام کو سستے ترین ذریعہ سے سفر کی سہولتوں کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے ۔
ریلوے کی نصف سے زیادہ زمین پر قبضہ ہوچکا ہے درجنوں ٹرینیں بند کردی گئی ہیں ۔ ریلوے ٹریک اور اسٹیشن ویران پڑے ہیں ۔اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ارکان اسمبلی اور اقتدار کے ایوان میں موجود وزراء کی اکثریت ”ٹرانسپورٹ مافیا “کے مفادات کی محافظ ہے ۔ وہ ریلوے کی بحالی اور قوم کی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ پاسبان رہنماؤں نے قومی ، سیاسی ، مذہبی اور سماجی جماعتوں کے قائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ محض تعزیتی بیانات جاری کرکے خانہ پری نہ کریں بلکہ ریلوے کی بحالی کیلئے اپنا ٹھوس کردار ادا کریں ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.