عمران فاروق قتل کیس میں جے آئی ٹی کی تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں ، اس وقت کچھ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا،میڈیا ذمہ داری کامظاہرہ کر کے قیاس آرائیوں پر یقین نہ کرے ، وزارت داخلہ میڈیا کوکیس کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کرتی رہے گی
وزارت داخلہ کے ترجمان کی عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے شائع خبروں کی تردید
جمعہ 3 جولائی 2015 20:19
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء ) وزارت داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے بعض من گھڑت خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیاہے اور کہاہے کہ ایسی خبروں سے اس حساس کیس کی کارروائی متاثر ہوسکتی ہے ، جے آئی ٹی کی تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں اور اس سے اس وقت کچھ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا،میڈیا ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے قیاس آرائیوں پر یقین نہ کرے ، وزارت داخلہ میڈیا کوکیس کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کرتی رہے گی۔
جمعہ کو وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے میڈیا کے ایک حصے کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں چلائے جانے کا نوٹس لیا گیا ہے ۔ ترجمان نے ایسی من گھڑت خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایسے معاملے پر احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے اور صبر ع تحمل کا مظاہرہ کرنے کی بجائے میڈیا کے بعض حصے نامعلوم معلومات کی بناء پر اس معاملے پر سنسنی خیزی پیدا کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں حالانکہ اس کیس میں ملکی اور بین الاقوامی نوعیت کی قانونی پیچیدگیاں ہیں ۔
وزارت داخلہ کی جانب سے ہر وقت اور بار بار تردیدوں کے باوجود میڈیا کے بعض حصے عمران فاروق قتل کیس کے معاملے پر سنسنی خیز خبریں جاری کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ترجمان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستان آمد اور میڈیا کو مقدمے کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھنے کے اعلان کے باوجود صبرو تحمل کی بجائے جھوٹی خبریں شائع و نشر کی جارہی ہیں ۔ ایسی بے بنیاد خبروں سے نہ صرف قانون نافذ کرنے والے حکام کا کیس کے حوالے سے منطقی انجام تک پہنچنے کیلئے کام متاثر ہوتا ہے بلکہ اس سے لوگ بھی گمراہ ہوتے ہیں ، اس سے غلط فہمیاں بھی پیدا ہوتی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کی تحقیقات ابتدائی مرحلے میں ہیں اور ابتدائی مرحلے میں اس سے کچھ اخذ کرنا قبل از وقت ہوگا ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ میڈیا سے اپنی اپیل دہراتے ہیں کہ اس قسم کی من گھڑت خبریں نشر کرنے سے گریز اور وزارت داخلہ سے رسمی اعلان تک اس سلسلے میں صبروتحمل کا مظاہرہ کیا جائے ۔ انہوں نے نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملک کا ذمہ دار میڈیا کیس کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے ایسی کسی بھی من گھڑت اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں کو شائع کرنے سے گریز کرے گا جس سے عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقاتی کارروائی کو بہتر طریقے سے سرانجام دینے کے عمل میں خلل پیدا ہو ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.