جامکے چٹھہ ٹرین حادثہ کے بعد وزیر آباد فیصل آباد سیکشن پر چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل
جمعہ 3 جولائی 2015 21:38
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) جامکے چٹھہ کے قریب ٹرین حادثہ کے بعد وزیر آباد فیصل آباد سیکشن پر چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا روٹ تبدیل کر دیا گیا، راولپنڈی سے کراچی آنے اور جانے والی پاکستان ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، فیصل آباد جایا کرے گی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جامکے چٹھہ کے قریب ٹرین حادثہ کے بعد وزیر آباد فیصل آباد سیکشن ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، مذکورہ سیکشن پر چلنے والی پاکستان ایکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور اب پاکستان ایکسپریس لالہ موسیٰ سے براستہ سرگودھا، چک جھمرہ، فیصل آباد آیا جایا کرے گی۔
اسٹیشن ماسٹر حافظ آباد گل ارشد کا کہنا ہے کہ وزیر آباد فیصل آباد سیکشن کے وہ مسافر جنہوں نے پاکستان ایکسپریس کے ذریعے کراچی جانے کیلئے ایڈوانس بکنگ کروا رکھی ہے وہ فیصل آباد سے اس ٹرین پر سفر کر سکتے ہیں اور جن مسافروں نے راولپنڈی کیلئے بکنگ کروا رکھی ہے وہ لالہ موسیٰ سے اس ٹرین میں سفر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈوانس بکنگ والے مسافر اپنے ٹکٹ ری فنڈ بھی کروا سکتے ہیں اور محکمہ ریلوے انہیں ٹکٹ کے تمام پیسے ری فنڈ کرے گامزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.