بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے ،صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد میمن کی صدارت میں اجلاس
جمعہ 3 جولائی 2015 22:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء)صوبائی وزیر بلدیات کی ہدایت پر بلدیہ غربی میں شجرکاری اور صفائی ستھرائی کے حوالہ سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد میمن کی صدارت میں اجلاس کا انعقاد اجلاس میں میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح ،سپرنٹنڈنگ انجینئر ،ڈی ٹی اوز اور بلدیاتی افسران نے شرکت کی ایڈمنسٹریٹر نے اورنگی ،بلدیہ ،سائٹ اور کیماڑی زون میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام مساجد اورامام بارگاہوں کے اطراف اور مارکیٹوں و بازاروں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کے چھٹرکاؤ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے مارکیٹوں میں صبح شام صفائی اور ٹھیلے و پتھاروں کو ترتیب وار کھڑا کیاجائے تاکہ شاپنگ کیلئے آنے والے عوام کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے تمام ایسے مقامات جہاں تجاوزات یا چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑ رہا ہو سٹی وارڈن اور والینٹرز تعینات کیئے جائیں یوم علی کے حوالہ سے انتظامات کو جلد ازجلد مکمل کیاجائے میونسپل کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کیلئے ہائیڈرولک سسٹم سے مذین گاڑیاں اور گاربیج رکشہ اسکوٹر کی مدد سے تمام تنگ گلیوں اور دیگر دستیاب بھاری مشینری کے ذریعے تمام مقامات سے کچرہ و ملبہ کی منتقلی کو یقینی بنا یا جائے اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر نے بلدیہ غربی میں جاری صفائی مہم کے حوالہ سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاروں زونوں میں شجرکاری مہم کے حوالہ سے تمام تر انتظامات مکمل کیئے جارہے ہیں جبکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتراورندی نالوں کی صفائی اورچاکنگ پوائنٹس کی صفائی کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر بلدیہ غربی کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے ۔
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.