عمران خان نے عدالت میں اپنے بیان میں 35 پنکچر کا الزام شاہد مسعود اور مبشرلقمان پر ڈال دیا ، نجم سیٹھی
ہفتہ 4 جولائی 2015 14:40
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب اور معروف صحافی نجم سیٹھی نے عام انتخابات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے 35 پنکچرز کے الزام کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے عدالت میں دیئے گئے جواب میں اس کا الزام ڈاکٹر شاہد مسعود اور مبشرلقمان پر ڈالا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے 35پنکچرز کا الزام عمران خان سے سنا تھا اس لیے عدالت میں ان کے بجائے عمران خان کو طلب کیا جائے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان اگر صرف معذرت کرلیں تو یہ بات ختم ہوجائے گی۔ اس الزام کی وجہ سے 18ماہ تک ان کے اور ان کے خاندان کی زندگی تکلیف دہ بن گئی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان اور ڈاکٹر شاہد مسعود پر انہوں نے عدالت میں جو کیس کیا ہوا ہے اس مقدمے میں عمران خان نے اپنا جو جواب داخل کیا ہے اس میں انہوں نے 35پنکچرز کی ذمہ داری ڈاکٹر شاہد مسعود اور مبشرلقمان پر ڈال دی ہے اور کہا ہے کہ یہ بات انہوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود اور مبشر لقمان سے سنی تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.