حکومت متاثرین کی مدد سے دستبردار نہیں ہو سکتی، آفت کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے، حکومت کو تمام مسائل پر قابو پانا چاہیے، رمضان میں غریب طبقے کے پاس پانی نہیں ہے،ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی کراچی میں میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 4 جولائی 2015 14:53
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ حکومت متاثرین کی مدد سے دستبردار نہیں ہو سکتی، آفت کا مطلب یہ نہیں کہ حکومت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائے، حکومت کو تمام مسائل پر قابو پانا چاہیے، رمضان میں غریب طبقے کے پاس پانی بھی نہیں ہے،ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی ہلاکتوں کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا۔
وہ ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فلاحی اداروں نے ہی ہمیں سنبھالنا ہے تو حکومت کا کوئی فائدہ نہیں، حکومت کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہیے، اگر یہ خود ہی دستبردار ہو کر بیٹھ جائے گی تو ایسی حکومت کا کوئی فادئہ نہیں، آفت کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم ہیٹ سٹروک سے متاثرہ افراد کی مدد کریں گے، ان کے لئے ہم نے ریلیف شیلٹر کا اہتمام کیا ہے جس میں غریب لوگوں کو ٹھنڈا پانی دیا جائے گا۔
ریحام خان نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق ہونے والے افراد کی ذمہ داری کوئی نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ سات ساال سے سندھ حکومت کیا کر رہی ہے، حکمران ایئر کنڈیشنر کمروں سے باہر نکلیں تو انہیں غریب کی مشکلات کا احساس ہو اور صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے بھاگ رہی ہےمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.