شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکارشہید، 6 زخمی
فہد شبیر اتوار 5 جولائی 2015 13:36
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔5جولائی۔2015ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے 3 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
(جاری ہے)
ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکارسرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکارموقع پر ہی شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے، اہلکاروں کی لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.