` صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘میاں عرفان دولتانہ`
اتوار 5 جولائی 2015 14:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اوراس مقصد کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کارلائے جا رہے ہیں -شعبہ صحت میں اصلاحات کے بڑے پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے ،جس سے شعبہ صحت کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں -کیوبا نے انتھک محنت او رمہارت سے صحت عامہ کے شعبہ میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
صوبائی ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے مالی سال 2015.16میں دس ارب بیاسی کروڑ روپے ر کھے گئے ہیں صوبے میں غریب ترین طبقہ کو ہیلتھ کور مہیا کرنے کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کیا جارہے اس سکیم کیلئے پہلے مرحلے میں آٹھ اضلاع شامل کئے گئے ہیں جس کیلئے دو ارب پچاس کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں مظفر گڑھ میں ترکی کی مدد سے بنائے جانے والے ہسپتال کی توسیع کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ منصوبے میں توسیع کی جارہی ہے جس کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں پاکستان کے ہسپتالوں میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت موجود نہیں ہے اس وقت بے شمار کم وسیلہ اورغریب افراد علاج کی عدم دستیابی اوربیرونی ممالک تک رسائی کیلئے مطلوبہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے جا ن سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس درد اورتکلیف کااحسال کرتے ہوئے حکومت پنجاب ایک سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر پر کام شروع کرچکی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.