پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو ماہانہ حاضری کے کمپیوٹرائزڈ نظام کی تربیت فراہم کرنے کیلئے تربتی ورکشاپس شروع ہوگئی

اتوار 5 جولائی 2015 17:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو ماہانہ حاضری کے کمپیوٹرائزڈ نظام کی تربیت فراہم کرنے کے لئے تربتی ورکشاپس شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ریجنل آفس ملتان میں منعقدہ ان تربیتی ورکشاپس میں جنوبی پنجاب میں ایجوکیشن وؤچر سکیم سے منسلک سکول مالکان شرکت کررہے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر شفیق احمد ان ورکشاپس کے انعقاد کی نگرانی کررہے ہیں۔ ان ورکشاپس میں مجموعی طور پر سات سکولوں کو مدعو کیا گیا جبکہ تربیتی ورکشاپس کا اختتام 15 جولائی کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :