عمران خان کو ساؤتھ پولیس کی سیکیورٹی نہ ملنا سازش ہے، فیصل واوڈا
پیر 6 جولائی 2015 13:47
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کو ساؤتھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی نہ دینا سازش ہے۔ آئی جی سندھ اور بدعنوان افسران کے خلاف آواز اٹھانے پر بدلہ لیا جارہا ہے۔اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ہوں گے۔
(جاری ہے)
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو ساؤتھ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی نہ دینا سازش ہے، ڈی آئی جی ساوتھ ڈاکٹرجمیل سندھ حکمرانوں کی ایما پر یہ سب کروا رہے ہیں۔
آئی جی سندھ اور بدعنوان افسران کے خلاف آواز اٹھانے پر بدلہ لیا جارہا ہے، اگر عمران خان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ہوں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہم نے اب تک اپنی سیکیورٹی دی ہے، عمران خان قومی لیڈر ہے سندھ حکومت کا راویہ سمجھ سے بالا تر ہے، ڈی آئی جی ساؤتھ پولیس کا کام کریں سیاسی لیڈر نہ بنے۔ اگر کرپشن کو لگام نہ دیا گیا، تو وہ وقت دور نہیں کہ شہر بھر میں دھرنے ہوں گے، فیصل واوڈا نے کہا کہ آئی جی سندھ کو فوری طور پر برطرف کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.