اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیس،سپریم کورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بل کی منظوری سے آگاہ کرنے کاحکم
پیر 6 جولائی 2015 14:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سپریم کورٹ نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوکل منگل تک حکومت سے بلدیاتی انتخابات سے متعلق قانون کے بل کی منظوری سے متعلق ہدایات لے کر آگاہ کرنے کاحکم دیدیا۔ پیر کو سپریم کورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کی سماعت ہوئی ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عید سے پہلے انتخابات کا قانون پارلیمنٹ سے منظور ہونا ممکن نہیں جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا اسلام آباد شہری تیسرے درجے کے ہیں ‘ کیا اسلام آباد کے شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا حق نہیں‘ حکومت سے بل کی منظوری سے متعلق ہدایات لے کر آگاہ کیا جائے۔
بلدیاتی انتخابات ہمارے نہیں آئین کا تقاضا ہے قانون سازی ہو یا نہ ہو آئینی تقاضا پورا ہونا چاہئے۔(جاری ہے)
عدالت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار ہیں حکومت قانون کے مسودے میں ترامیم کرنا چاہتی ہے۔ بل میں ترمیم ہوئی تو نئے سرے سے تمام کام کرنا پڑے گا۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ بلدیاتی انتخابات کا قانون بن جائے گا سینٹ نے بل میں ترمیم کی منظوری دی تو یہ دوبارہ قومی اسمبلی جائے گا۔
پچاس سال تک قانون نہ بنے تو کیا بلدیاتی الیکشن بھی نہیں ہونگے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ 25جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آتے سپریم کورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کیس کی سماعت کل منگل تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں فوڈ رائیڈر جلد ڈیلیوری کے چکر میں 28 ای چالان کروا بیٹھا
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.