سعودی شہری نے نماز تراویح میں مصروف بھائی کو گولی ماردی،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی

پیر 6 جولائی 2015 15:06

سعودی شہری نے نماز تراویح میں مصروف بھائی کو گولی ماردی،پولیس نے ملزم ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کے شہر الجوف میں گھریلو تنازع پر ایک شخص نے نماز تراویح میں مصروف اپنے بھائی کو گولی مار دی اور خود فرار ہوگیا،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق الجوف کے پولیس ترجمان کرنل ترکی المویشیر نے بتایا ہے کہ ہفتے کو مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے ایک مقامی مسجد میں نماز تراویح میں مصروف ایک شخص کو اس کے بھائی نے پستول سے گولی مار کر زخمی کردیا اور خود واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔ دونوں بھائیوں کی عمریں 40 اور50 سال کیدرمیان ہیں۔ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا ہے تاہم پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اس کی تازہ رپورٹ سامنے نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :