پیپلز پارٹی نے سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ، ڈاکٹر قادر مگسی
پیر 6 جولائی 2015 16:38
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی نے سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے، متحدہ دہشت گرد پارٹی ہے اور اب پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ متحدہ کے بدنام زمانہ را سے تعلقات ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہے، وزیراعظم نواز شریف صرف لاہور کے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں لہذا سندھ میں بھی خرچ کرے۔ یہ باتیں سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے سانگھڑ میں افطار پارٹی کے بعد پریس کلب سانگھڑ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ ہر دور میں ناانصافی کی گئی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ دونوں نے سندھ کے وسائل کو لوٹا ہے جبکہ پیپلز پارٹی والوں نے تو سندھ کو لوٹ کر کنگال کردیا ہے۔ سندھی عوام اب ان لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کو پہچان چکی ہے اور بلدیاتی الیکشن میں ان کو شکست فاش ہوگی۔(جاری ہے)
ڈاکٹر قادر مگسی نے مزید کہا کہ ہم شروع سے کہتے آرہے ہیں کہ متحدہ دہشت گرد اور وطن دشمن پارٹی ہے اور اب پوری دنیا نے اسے دہشت گرد کہہ کر ہماری بات کو سچ ثابت کردیا ہے۔
ایم کیوایم کے ”را“ سے تعلقات ہیں اور ان کی فنڈنگ سے ملک میں دہشت گردی کی جارہی ہے۔ نامی گرامی درجنوں قتل کرنے والے ان کے ٹارگٹ کلرز پکڑے گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ متحدہ دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں امن وامان قائم کیا جائے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ صالح جونیجو، ڈاکٹر حمید میمن، ضلعی صدر عبدالجبار جونیجو ودیگر بھی تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.