امراض قلب سے بچنے کیلئے روزے دار نمک اور چکنائی کا کم استعمال کریں‘ حکماء کا مشورہ

منگل 7 جولائی 2015 14:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء ادارہ فروغ طب یونانی پاکستان کے ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم طلحہ وحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی ، حکیم عمار وحید سلیمانی ، حکیم محمد افضل میو، حکیم عبدالواحد ، حکیم سید عارف رحیم، حکیم طاہر خاں اور حکیم کلیم اللہ ملک کا کہنا ہے کہ دل ایک پمپ کا کام کرتا ہے اور اس کی وجہ سے خون پورے جسم میں گردش کرتا ہے آج کے دور میں لوگ بیٹھتے زیادہ ہیں اورچلتے پھرتے کم ہیں، ان کی خوراک اور دوسری عالامات کی وجہ سے دل کے امراض بہت عام ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آج جدید دور میں دل کے امراض کے علا ج بہتر طریقے سے ہوتے ہیں لیکن وو مہنگے بھی ہیں اور اگر ایک بار کسی کو دل اور شریانوں کا مرض ہو جائے تو اس کی زندگی کم ہو جاتی ہے۔اسی لئے علاج سے زیادہ احتیاط پر زور دیا جا تا ہے۔ ماہرین طب یونانی کے مطابق دل کی بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے انسان کو کھانے پینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔ امراض قلب سے بچنے کیلئے روزے دار نمک اور چکنائی کا کم استعمال کریں۔