پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف

منگل 15 جولائی 2025 22:34

پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ وزیراعلیٰ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2025ء)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مون سون کے دوران حکومت پنجاب کے موثر اقدامات کو سراہا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے مہنگائی، تجاوزات اور قبضہ مافیا کے سدباب کیلئے پیرا کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پیرا جیسا شاندار ادارے کے قیام سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔ پنجاب کے ہر فرد کی فلاح میری ترجیح ہے یہی سوچ ہر فیصلے کی بنیاد ہے۔عوام کی بنیادی سہولیات تک رسائی میرا نصب العین ہے۔سپیکر ملک محمد احمدخان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہی ہے ہر طبقہ مطمئن نظر آتا ہے۔پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں بلکہ پنجاب کا ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔