پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تجارت، انسداد دہشتگردی، قابل تجدید توانائی،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، آٹو انڈسٹری میں تعاون کا خواہش مند ہے ؛صدر ممنون حسین
جرمن سرمایہ کار پاکستان کی لبرل پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؛جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر سیرل نن سے گفتگو
منگل 7 جولائی 2015 20:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ دوطرفہ تجارت، انسداد دہشتگردی، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آٹو انڈسٹری میں تعاون کا خواہش مند ہے اور جرمن سرمایہ کار، سرمایہ کاری کے بارے میں پاکستان کی لبرل پالیسیوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے جرمنی کے سبکدوش ہونے والے سفیر ڈاکٹر سیرل نن سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے ان سے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ ثقافت اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور جرمنی کے ساتھ نہ صرف دوطرفہ بلکہ یورپی یونین کی سطح پر تعلقات اور تجارتی روابط میں اضافے کا خواہش مند ہے۔(جاری ہے)
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پا کستان ہر قسم کی دہشتگردی، انتہاپسندی اور علیحدگی پسندی کے رحجانات کے خاتمے کا خواہشمند ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اورتمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں، انھوں نے کہا کہ پاکستان کو بعض مسائل کا سامنا ہے جنھیں حل کرنے کے لیے سنجیدگی سے کوششیں جاری ہیں۔صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے سفیر کی خدمات کی تعریف کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے جرمن سفیر سیرل نن نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.