دھرنے کیخلاف غاصب حکومت کا ساتھ دینے والے آج کف افسوس مل رہے ہیں:ڈاکٹر طاہر القادری
دھرنا 19 کروڑ عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے دیا، قربانیاں اور جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی کارکردگی دکھانے کیلئے 100 دن کافی ہوتے ہیں ،حکمران 700دنوں میں بھی کچھ نہ کر سکے سپریم کورٹ انتخابات کی تاریخیں دے رہی ہے ،حکومت نے قانون سازی کا ابتدائی کام بھی نہیں کیا،گفتگو
منگل 7 جولائی 2015 20:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھرنے کے خلاف غاصب حکومت کا ساتھ دینے والے آج کف افسوس مل رہے ہیں۔ مک مکا کی سیاست آڑے نہ آتی تو آج حقیقی جمہوریت کا سورج طلوع ہو چکا ہوتا اور عوام لوڈشیڈنگ، بے انصافی اور حکومتی اداروں کے مظالم کا شکار نہ ہوتے۔ دھرنا 19 کروڑ عوام کے حقوق کی بازیابی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے کیلئے دیا، یہ قربانی اور جدوجہد رائیگاں نہیں جائے گی، اس کے اثرات اور ثمرات ظاہر ہو کر رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کے مرکزی قائدین ،عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آج ہر جماعت کا رہنما، سیاسی کارکن اور عوامی حلقے حکومت کی ناقص کارکردگی، کرپشن، اور ہٹ دھرمی پر سراپا احتجاج ہیں۔(جاری ہے)
حکمران جماعت کے ایم پی اے حکومتی بیڈگورننس اور عوام دشمن اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے کی ڈیڈ لائنیں دے رہے ہیں۔
لوٹ کھسوٹ کا نظام اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے، بہت جلد یہ جماعتیں سیاسی منظر نامے سے غائب ہو جائینگی اور ان کی کرپٹ لیڈر شپ ڈھونڈے سے بھی نہیں ملے گی ۔حکومت کو 5سال کا مینڈیٹ ملک اور عوام کی خدمت کرنے کیلئے ملتا ہے، ملکی اداروں کو لوٹنے اور عوام کی تکلیفوں میں اضافہ کرنے کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی جمہوری حکومتیں اپنے ابتدائی 100دنوں میں اپنی کارکردگی اور ترجیحات کا ماڈل قوم کے سامنے رکھ دیتی ہیں جبکہ موجودہ حکومت اقتدار میں 700 سے زائد دن گزارنے کے باوجود ہر محاذ پر ناکام اور اس کا اگلا دن پچھلے دن سے زیادہ بھیانک ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کی بڑی وجہ موثر چیک اینڈ بیلنس کے بغیر چلنے والی شتر بے مہار جمہوریت ہے ، مارشل لاؤں میں تو پھر بھی معیشت پاؤں پر کھڑی ہوتی نظر آتی ہے اور بلدیاتی اداروں کی شکل میں عوام کو ریاستی اختیارات اور وسائل میں حصہ دار بنایا جاتا ہے مگر اس نام نہاد جمہوریت میں عوام قومی سیاسی دھارے سے آؤٹ ہو جاتے ہیں اور چند خاندان اختیارات اور وسائل پر قبضہ کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کتنی شرمناک ہے کہ سپریم کورٹ نے اسلام آباد سمیت صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کی ڈیڈ لائنیں دیں اور حکومت نے تاحال قانون سازی کا ابتدائی مرحلہ بھی مکمل نہیں کیا جو بدنیتی اور آئین سے انحراف کی بدترین مثال ہے۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے معزز ججز کے ریمارکس ہم سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے مرکزی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری پر توجہ دیں ،پاکستان عوامی تحریک کو گراس روٹ کے عوام کی مقبول جماعت بنانے کیلئے دن رات ایک کر دیں ،پاکستان عوامی تحریک ہی وہ واحد جماعت ہے کہ اس کے کارکن ہی اس کے مالک ہیں اور اس کی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں کارکنان کو شامل کیا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.