لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کرنسی سمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل گرل ایان علی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور کسٹمز انٹیلی جنس کو آئندہ ہفتہ تک جواب طلب کر لیا
عمر جمشید جمعرات 9 جولائی 2015 13:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق اور مسٹر جسٹس ارشد محمود تبسم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ کسٹمز انٹیلی جنس نے ملزمہ کیخلاف پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے جس میں ملزمہ چار ماہ سے زائد عرصہ سے جیل میں ہے، انہوں نے بتایا کہ کسٹمز حکام نے ملزمہ کو روالپنڈی ایئرپورٹ کے جس مقام سے گرفتار کیا وہ مسافر کی تعریف میں نہیں آتا اور نہ ہی ملزمہ نے دبئی جانے کیلئے اپنا بورڈنگ کارڈ بنوایا تھا۔
اگر کرنسی سمگلنگ سے متعلق سٹیٹ بینک کا کوئی سرکلر پاکستانی شہریوں پر لاگو ہے تو اس یہ لازم نہیں کہ ہر شہری کو ہی سٹیٹ بینک کے سرکلر کا پتہ ہو، انہوں نے کہا کہ کسٹمز ایکٹ کے مطابق جب ملزم خاتون ہو اور اس سے کوئی مزید تفتیش نہ کرنی ہو تو اس کی ضمانت منظور کی جا سکتی ہے لہذا ماڈل ایان علی کی ضمانت منظور کی جائے۔ابتدائی سماعت کے بعد دو رکنی بنچ نے وفاقی حکومت اور کسٹمز انٹیلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتے جواب طلب کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.