پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا

جمعرات 9 جولائی 2015 18:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایجوکیشن وؤچر سکیم کے ایوننگ سکولنگ پروجیکٹ سے منسلک پارٹنر سکولوں کے سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ٹیسٹ میں لاہور اور ملتان کے 103سکولوں کے طلباو طالبات نے شرکت کی ۔ امتحانی نتائج کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے ۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینا تھا ۔

متعلقہ عنوان :