Live Updates

عید الفطر پر عمران خان، آصف زرداری اور آفتاب شیرپاوَ سمیت دیگر رہنماوَں پر حملے کا خطرہ ہے: وزارت داخلہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2015 18:45

عید  الفطر پر عمران خان، آصف زرداری اور آفتاب شیرپاوَ سمیت دیگر رہنماوَں ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 جولائی 2015 ء) وزارت داخلہ کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ عید الفطر پر عمران خان، آصف زرداری اور آفتاب شیرپاوَ سمیت دیگر رہنماوَں پر حملے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سےملک کے متعدد سیاسی رہنماوَں کیلئے سیکورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ عید الفطر پر متعدد سیاسی رہنماوَں کو دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ جن رہنماوَں پر حملے کا خطرہ ہے ان میں عمران خان، آصف زرداری، اسفند یار ولی، آفتاب شیرپاوَ ، فضل الرحمان اور دیگر شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات