پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات میں ڈیٹا سٹوریج کی صلاحیت میں اضافہ، امیدواروں کیلئے ایس ایم ایس سروس بھی شروع کی جائیگی

جمعرات 9 جولائی 2015 18:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے شعبہ امتحانات میں ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت میں اضافے کے لئے نئے سسٹم کا افتتاح کر دیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کنٹرولر آفس میں منعقد ہوئی۔ افتتاحی تقریب میں پرنسپل یونیورسٹی لاء کالج ڈاکٹر شازیہ قریشی ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد منیر، ایڈیشنل کنٹرولر صوفی جمیل احمد، ڈپٹی کنٹرولر محمد روف نواز، راجہ شاہد جاویداوررعنا قیصرموجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ ڈیٹا سٹوریج کی صلاحیت کو 11 ٹیرا بائیٹ سے بڑھا کر 19 ٹیرابائیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ فی ڈیؤل پراسیسر کی میموری کو 4 جی بی سے بڑھا کر 48 جی بی کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ آٹومیشن کے تیسرے مرحلے کا مقصد 2016 سے بی اے اور بی ایس سی کے الگ الگ ہونے والے امتحانات، ایم اے پارٹ 1 اور پارٹ 2 کے مشترکہ امتحانات کا دوبارہ آغاز، تقسیم پاکستان سے قبل سے اب تک کے ریکارڈ کا آرکائیو بنانا، طلباء ، اساتذہ، ممتحن اور سٹاف کے ساتھ ایس ایم ایس سروس شروع کرنا ، آن لائن رجسٹریشن اور ایڈمیشن فارمز کاآغازاور دیگر پراجیکٹس کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :