ایران نے پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کردی

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2015 21:40

ایران نے پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کردی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 جولائی 2015 ء) ایران نے پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پاکستان میں ایرانی کونسل جنرل مہدی صبحانی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کو پاکستان میں توانائی کے بحران پر تشویش ہے۔ایرانی کونسل جنرل کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان چاہے تو ایران پاکستان کو 3 ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہے۔ مہدی صبحانی کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاک ایران گیس پائپ لائن کو بھی جلد از جلد مکمل ہونا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :