چین نے ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر اپنا موٴقف حقائق پر مبنی قرار دیدیا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ شفاف اور حقائق پر مبنی ٹھوس بنیادوں پر فیصلے کیے اور اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں لگائے جانے کے قانون نمبر 1267 کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، چین ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی کوششوں میں اقوام متحدہ کے قائدانہ کردار کی حمایت کرتا ہے،چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان
جمعرات 9 جولائی 2015 23:54
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 جولائی۔2015ء) چین نے واضح کیا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کے معاملے پر اس کا موٴقف حقائق اور معقول جواز پر مبنی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین نے ہمیشہ شفاف اور حقائق پر مبنی ٹھوس بنیادوں پر فیصلے کیے ہیں اور اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں لگائے جانے کے قانون نمبر 1267 کے معاملات پر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کا مخالف ہے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی برادری کی کوششوں میں اقوام متحدہ کے قائدانہ کردار کی حمایت کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چینی صدر کی بھارتی وزیراعظم کے ساتھ بات چیت مثبت اور تعمیری رہی ہے اور لکھوی کے معاملے پر چین کے بھارت سمیت دیگر فریقین سے بہتر رابطے ہیں۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشہ ماہ بھارت کی جانب سے ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتارذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف کارروائی کی تجویز پیش کی تھی جسے چین نے مسترد کر دیا تھا جس پر بھارت کی جانب سے شدید احتجاج اور واویلا کیا گیا جب کہ روس کے شہر اوفا میں نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بھی بھارت کی جانب سے ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.