اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومت کو تمام پالیسیوں اور قوانین کا اردو ترجمہ کرنے کا حکم دے دیا۔
سمیرا فقیرحسین جمعہ 10 جولائی 2015 14:02
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 10 جولائی 2015 ء) : سپریم کورٹ نے تمام وفاقی اداروں کو اپنی پالیسیاں اور قوانین کا اردو ترجمہ شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔
(جاری ہے)
سماعت کے موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان نے پنجابی رائج کر دی لیکن پنجاب نہ کر سکا، تمام وفاقی ادارے اپنی پالیسیاں اور قوانین کا اردو ترجمہ شائع کریں، تمام وفاقی ادارے اپنی دستاویزات اور فارم انگریزی کے ساتھ اردو میں بھی منتقل کریں۔
سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اردو کے دفاتر میں استعمال کا انتظامی حکم جاری 6 جولائی کو جاری کر دیا تھا جس کے مطابق وفاقی حکومت کے تمام ادارے اپنی ویب سائٹس تین ماہ میں اردو میں منتقل کردیں گے جبکہ صدر مملکت، وزیراعظم اور تمام وفاقی وزراء اندرون ملک اور بیرون ملک بھی اپنی تقاریر اردو میں کریں گے۔ جس پر عدالت نے وزیراعظم کے حکم نامہ پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.