ملک میں بارشوں کا سلسلہ جاری، راولپنڈی میں نالہ لئی کی سطح بلند، نشیبی علاقے زیر آب
ہفتہ 11 جولائی 2015 11:10
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی2015ء)ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ، راولپنڈی میں ہونے والی بارش سے نالہ لئی کی سطح بلند ہوگئی ، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا ، گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں محکمہ موسمیات نے مون سون کا سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے ۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا ، آزاد کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں مون سون کی بارشیں جاری ہیں ۔
جڑواں شہروں میں صبح سے ہی گہرے بادل آسمان پر چھائے رہے ۔ کئی گھنٹے کی مسلسل بارش سے نالہ لئی میں کٹاریاں ، گوالمنڈی کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی جبکہ کمیٹی چوک انڈر پاس میں پانی بھر گیا جس سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں ۔ ہولی فیملی ہسپتال کے ڈینگی وارڈ میں بھی پانی داخل ہوگیا جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔(جاری ہے)
ڈھوک حسو ، فوجی کالونی اور ڈھوک مٹکیال کے علاقوں میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت گھروں میں داخل ہونے والا پانی نکالتے رہے ۔
انتظامیہ نے نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ادھر شہر اقتدار میں چھما چھم برسنے والی بوندوں نے موسم خوشگوار کر رکھا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔ باغوں کے شہر لاہور میں بھی آسمان پر گہرے سرمئی بادلوں نے ڈیرا ڈال رکھا ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی برکھا رت برسے گی ۔ جھل مگسی ، بولان سمیت بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش ہوئی جس سے پارہ گر گیا ، موسم کا حال بتانے والوں نے آج اور کل اسلام آباد ، پنجاب ، کشمیر، خیبر پختونخوا میں اکثر مقامات پر جبکہ سبی، ژوب، قلاب، نصیرآباد ڈویژن، بالائی سندھ میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.