پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پندرہویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا اعلان کر دیا

ہفتہ 11 جولائی 2015 16:57

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبہ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول کے پندرہویں سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔امتحانی نتائج فاؤنڈیشن کی ویب سائیڈ پر اپ لوٹ کر دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فاؤنڈیشن ایسٹٹڈ سکول پروگرام سے منسلک سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ 36 اضلاع کے 2360 سکولوں میں منعقد ہوا۔یہ ٹیسٹ اکیڈیمک ڈویلپمنٹ یونٹ کے زیر اہتمام لیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنے پارٹنر سکولوں کا ہر سال کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ لیتی ہے جس کا مقصد ان سکولوں کے تعلیمی معیار کو جانچنا ہے۔

متعلقہ عنوان :