پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط کر تا ہے، حکما
منگل 14 جولائی 2015 16:39
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)ادارہ فروخ طب یونانی پاکستان کے طبی ماہرین حکیم عبدالوحید سلیمانی، حکیم طلحہ وحید سلیمانی، حکیم عروہ وحید سلیمانی، حکیم عمار وحید سلیمانی، حکیم محمد افضل میو، حکیم عبدالواحد، حکیم سید عارف رحیم، حکیم غلام عباس، حکیم غلام مصطفی، حکیم کاشف رضا، حکیم کلیم اللہ ملک اور اے ون لیبارٹریز کے چیف ایگزیکٹو ابرار احمد کا کہنا ہے کہ پودینہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کو مضبوط کر تا ہے۔
جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پودینے کا مسلسل استعمال انسانی جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے اور اس میں موجود مگنیشیم ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پودینہ بظاہر ایک معمولی سی سبزی نظر آتی ہے تاہم اس میں بے شمار خوبیاں پائی جاتی ہیں۔(جاری ہے)
ان کا کہنا ہے کہ پودینے کی پتیوں کا تازہ رس لیموں اور شہد کے ساتھ اسی مقدار میں شامل کر کے استعمال کرنے سے پیٹ کی تمام بیماریوں میں آفاقہ ہو تا ہے۔
کھانسی اور زکام کی صورت میں پودینے کا رس کالی مرچ اور کالے نمک کا ساتھ اُبال کر استعمال کرنے سے آرام ہوتا ہے۔ہچکی کی صورت میں پودینے کی پتیاں چبانے سے ہچکیاں بند ہو جاتی ہیں۔گرمیوں میں جی متلانے اور قے آنے کی صورت میں ایک چمچ خشک پودینے کا پاؤڈر میں الائچی کا پاؤڈر ایک گلاس پانی میں اُبال کر استعمال کرنے سے طبعیت بحال ہو جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سر درد کی صورت میں پودینے کی پتیوں کا لیپ بنا کر ماتھے پر لگانے سے آرام آ جات ہے۔اُنھوں نے مشورہ دیا کہ اے ون لیبارٹریز حبیب آباد قصور کا تیار کردہ شربت پودینہ تبخیر معدہ(گیس ٹربل) متلی قے اور سینے کی جلن میں بے حد مفید ہے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.