جامعہ کراچی، ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

منگل 14 جولائی 2015 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ اور فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2015 ء کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات 27 تا31 جولائی جبکہ ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے امتحانات 28 جولائی تا03 اگست 2015 ء منعقد ہونگے۔

(جاری ہے)

امتحانات حیات الاسلام گرلز ڈگری کالج ایس ٹی 18 بلاک 5 بلمقابل صادقین اسکول مین نیپا چورنگی گلشن اقبال منعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :